قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد: حکومت نے قومی فائبرائزیشن پالیسی کے تحت مقامی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت آئی ٹی نے ہائی سپیڈ انٹرنیٹ کیلئے قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام شروع کر دیا، ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیز رفتار انٹرنیٹ انفراسٹرکچر لگایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق قومی فائبرائزیشن سے براڈ بینڈ کوریج میں اضافہ ملے گا، فائبرائزیشن پالیسی شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرے گی۔

پالیسی ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، تعلیم، صحت اور ای گورننس کے شعبوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

دستاویز کے مطابق آپٹیکل فائبر اور دیگر آلات کیلئے میڈاِن پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، ملک میں لانگ ہال آپٹیکل فائبر 75 ہزار 967 کلو میٹر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں