پی ٹی اے کا غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کی بندش کی ہدایت کی روشنی میں پی ٹی اے کی جانب سے وفاقی حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد کے حوالے سے غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو مزید 2 ہفتے کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے، غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کو 30 نومبر تک مہلت دی جائے گی، یکم دسمبر سے غیر رجسٹرڈ وی پی اینز کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

پی ٹی اے ذرائع نے بتایا ہے کہ وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے ایک ٹرائل کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے، وی پی اینز کی بندش کے حوالے سے دوسرا ٹرائل آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں