سورج چمکنے لگا، ہواؤں کارخ بھی تبدیل، پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی

Media Network Pakistan

لاہور: ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے سے پنجاب میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی ہوئی ہے جبکہ صوبے کی فضا بدستور مضر صحت ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی میں آج دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، شہر کا اے کیو آئی 307 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اولیا کے شہر ملتان میں فضائی آلودگی کا معیار 232 ہو گیا ہے تاہم بھارت کا شہر دہلی 1743 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے جہاں حد نگاہ 100 میٹر سے بھی کم رہ گئی ہے۔

ماہرین موسمیات نے آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت میں مزید کمی کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں