Media Network Pakistan
لاہور : صوبہ پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 549 جبکہ رواں سال اب تک 7182 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 06 جبکہ گوجرانوالہ سے 05 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں فیصل آباد سے 03 جبکہ اٹک سے 02 ڈینگی کے مریض سامنے آگئے، ساہیوال، بہاولپور، میانوالی، قصور، وہاڑی اور گجرات سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔