مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کر لے: حرا سومرو

Media Network Pakistan

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے کہا ہے کہ اگر مرد کے پاس پیسہ اور تمیز ہے تو 4 شادیاں کر لے۔

حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مردوں کے دوسری شادی کے حق کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی مرد اپنی بیوی کی جذباتی اور مالی ضروریات کو پورا کر رہا ہے اور دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے تو عورت کو اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق عورت کو کسی بھی طرح سے مرد پر انحصار نہیں کرنا چاہیے اور اگر وہ چار شادیوں کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں