فلوریڈا: امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک سیاہ ریچھ ایک گھر کے احاطے سے انوکھی اور دلچسپ واردات کی ، چور بھالو بچوں کے لیے رکھی ٹافیاں اور کدو لے اڑا۔
ہیلووین کے موقع پر بچوں کے لیے پورچ میں رکھی گئی ٹافیاں کے پیالے پر ہاتھ صاف کرنے کے علاوہ کالا ریچھ وہاں سے کدو بھی چرا لے گیا۔
گھر میں مالکن کرسٹل کُک نے اس حوالے سے ایک سکیورٹی کیمرے کی فوٹیج شیئر کی ہے جس میں بھالو کو ہیلووین ٹافیوں کا پیالہ لیتے ہوئے دیکھا گیا، خاتون نے وہ پیالہ محلے کے بچوں کے لیے رکھا تھا تاکہ جب وہ وہاں سے گزریں تو ٹافیاں بھی کھاتے جائیں۔
کرسٹل اس وقت خود گھر کے اندر رس کھا کر لطف اندوز ہور ہی تھیں کہ چالاک چور نے کارروائی کردی، بھالو صرف ٹافیوں تک ہی نہیں رکا بلکہ اس نے خاتون کی جانب سے اشیا ڈیلیور کرنے آنے والے ڈرائیوروں کے لیے رکھے گئے رس بھی چٹ کرلیے اور جاتے جاتے ایک گھیا کدو بھی اٹھا لے گیا۔