فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: ہانیہ عامر

Media Network Pakistan

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

ہانیہ عامر آج کل کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں جہاں وہ اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے منعقدہ ایک تقریب میں شریک ہوئیں، انہوں نے تقریب کے دوران نجی زندگی، کیریئر اور مختلف موضوعات پر مداحوں کے سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ہانیہ عامر نے کہا کہ میرا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں ایک سادہ سی لڑکی ہوں اور جب بھی میری شادی ہوگی تو میں سب کو بتا کر کروں گی کچھ بھی خفیہ نہیں رکھوں گی۔

خیال رہے کہ ہانیہ عامر بے شمار پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، حال ہی میں ان کا ڈرامہ ” کبھی میں کبھی تم ” اختتام پذیر ہوا ہے جس میں ہانیہ نے اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں