ظہورالا اخلاق گیلری، این سی اے لاہور میں دو اہم نمائشیں

Media Network Pakistan

لاہور ( مستنصر خان )ظہورالا اخلاق گیلری، این سی اے لاہور میں دو اہم نمائشیں ”اے رسٹرینڈ گریس” اور ”بلیڈنگ بارڈرز” کے نام سے منعقد ہو ئیں۔ . این سی اے لاہور مین دو مختلف نوعیت کے فن پارے پیش کیے گئے ہیں۔ ”اے رسٹرینڈ گریس” میں استاد بشیر الدین کے خاکے، ان کے بنائے ہوئے مصوری کے نمونے اور ان کی زندگی سے متعلق آرکائیول مواد شامل ہے۔ استاد بشیر الدین نے میو اسکول آف انڈسٹریل آرٹس، جسے بعد میں نیشنل کالج آف آرٹس کا نام دیا گیا، میں طالب علم اور استاد کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دیں۔ دوسری جانب، اس نمائش میں ٹورنٹو، کینیڈا میں مقیم آرٹسٹ امین رحمان کی تخلیقات ”بلیڈنگ بارڈرز” کے عنوان سے شامل ہیں۔وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری کا کہنا ہے کہ یہ نمائشیں نہ صرف ہمارے فنون کے ورثے کی عظمت کو اجاگر کرتی ہیں، بلکہ دو اہم فنکاروں، استاد بشیر الدین اور امین رحمان کی شاندار خدمات کو بھی سراہتی ہیں۔ استاد بشیر الدین کی تعلیم و تربیت نے کئی نسلوں کو متاثر کیا، جبکہ امین رحمان کی تخلیقات سرحدوں، شناخت اور تاریخ کے حوالے سے ہمارے افق کو وسیع کرتی ہیں۔
یہ نمائش میو اسکول آف آرٹس اور نیشنل کالج آف آرٹس کے قیام کے 150 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پیش کی جا رہی ہے، اور اس کا اہتمام زوہرین مرتضیٰ نے کیا ہے۔
استاد بشیر الدین،قصور میں پیدا ہوئے، میو اسکول آف آرٹس سے مصوری کی تعلیم حاصل کی اور 1953 سے 1982 تک میو اسکول اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں تدریس کی۔ وہ ایک مایہ ناز مصور تھے، جو اپنی منفردپینٹنگ کے انداز کے لیے جانے جاتے ہیں۔
اس نمائش میں پہلی بار استاد بشیر الدین کے چالیس نادر خاکے پیش کیے جا رہے ہیں۔ اس حصے کے ساتھ ایک کیٹلاگ بھی شامل ہے، جس میں محترمہ سلیمہ ہاشمی، عاصم اختر، اور زوہرین مرتضیٰ کے تحقیقی مضامین شامل ہیں۔
دوسری گیلری میں استاد بشیر الدین کے صاحبزادے امین رحمان کا پراجیکٹ ”بلیڈنگ بارڈرز” پیش کیا گیا ہے۔ تاریخ سے گہری دلچسپی کے باعث امین رحمان نے مختلف تاریخی تجارتی راستوں کا سفر کیا اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مقیم مختلف اقوام کی زندگیوں کو اپنے فن کا موضوع بنایا۔ ان کی تخلیقات ان کی تحقیق اور مشاہدات کا نتیجہ ہیں، جو پاک بھارت، ایران اور افغانستان کی سرحدوں کے ساتھ جڑے لوگوں کی کہانیوں اور زندگیوں کو بیان کرتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں