Media Network Pakistan
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات میں مزید مضبوطی کے خواہاں ہیں۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، پاکستان نے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر صدر مملکت اور وزیر اعظم نے مبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، پاکستان مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کا حامی ہے، غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی کی جنگی جرائم کے تحت تحقیقات ہونی چاہئیں، پاکستان نے فلسطین اور لبنان کے متاثرین کیلئے انسانی امداد بھجوائی ہے۔