Media Network Pakistan
اسلام آباد: (پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بتایا کہ جوبائیڈن کے دور میں مداخلت ہوئی اور اس دور میں جو منفی رویہ تھا ٹرمپ کے آنے سے وہ نیوٹرل ہو جائے گا تو فرق پڑے گا۔
علی محمد خان کے مطابق عمران خان نے ٹرمپ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو میرا ٹرمپ سے رابطہ رہتا تھا اور ایک اچھا دوستانہ تعلق تھا، اگر وہ لوگ آتے ہیں جن سے اچھا تعلق رہا ہو تو یہ اچھی پیشرفت ہے۔