سموگ میں اضافہ، پنجاب میں ہائر سیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

Media Network Pakistan

لاہور: سموگ میں خطرناک اضافے کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور سمیت 4 ڈویژنز میں 17 نومبر تک پرائمری سے ہائرسیکنڈری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے وزیرصحت عمران نذیر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں سے سموگ کی شرح بڑھ رہی ہے، ہوا کا رُخ بدلنے سے مختلف اضلاع میں فضائی آلودگی پھیل رہی ہے، مونجی کی فصل کی باقیات جلانے سے دھوئیں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سموگ کے پیش نظر پرائمری سکولوں کو بند کیا گیا، پرائمری کے بعد سیکنڈری اور ہایئر سیکنڈری سکولوں کو بھی بند کر رہے ہیں، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز میں سکولز آن لائن کام کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں