انسٹا گرام میں ڈائریکٹ میسجز کیلئے ڈی ایمز اپ ڈیٹ کا فیصلہ

Media Network Pakistan

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام میں ڈی ایمز کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ڈی ایمز اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں ڈائریکٹ میسجز ان باکس کو کہا جاتا ہے۔

میٹا کی جانب سے ایسے نئے ٹولز متعارف کرائے جا رہے ہیں جو صارفین کو میسجز ریکوئسٹ فلٹر کرنے میں مدد فراہم کریں گے، آسان الفاظ میں جن میسجز ریکوئٹس کو فلٹر کیا جائے گا وہ مین ان باکس میں نظر نہیں آئیں گے۔

یہ نئے ٹولر ویریفائیڈ اکاؤنٹس، برانڈز، کریٹیرز اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر میسج ریکوئسٹس کو فلٹر اور sort آؤٹ کریں گے۔

اس سے صارفین کو ان میسجز کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی جن کا جواب دینا ضروری ہوگا۔

اس کے ساتھ ساتھ اسٹوری ریپلائیز کے نام سے ایک نیا فولڈر بھی انسٹا گرام کا حصہ بنایا جا رہا ہے جس سے ایک ہی جگہ سٹوری ریپلائیز تک رسائی ممکن ہو جائے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ تبدیلیاں دنیا بھر کے صارفین کی آرا کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہیں جن کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ ڈی ایمز کو منظم رکھنا کافی مشکل ثابت ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں