Media Network Pakistan
اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ قطر کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی ہے، الدیوان الامیری پہنچنے پر امیر قطر نے وزیراعظم اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پرتپاک استقبال اور فراخدلی سے مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ تعاون کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔