شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

Media Network Pakistan

نئی دہلی: بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر لوگ گھر کی صفائی کرتے ہیں اور اس دوران انہیں کونوں میں چھپی وہ اشیاء بھی مل جاتی ہیں جو انہیں کبھی ڈھونڈنے پر بھی نہیں ملتیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا گیا کہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ ملے ہیں جو اب قابل استعمال نہیں ہیں، انسٹاگرام پر دپتی گابا نامی صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں خاتون کو صدمے میں دکھایا گیا ہے، خاتون نے بتایا کہ انہوں نے آٹھ سال قبل شوہر سے چھپ کر یہ پیسے بچائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں