Media Network Pakistan
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت و معروف اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ مجھے آج تک محبت کی تعریف سمجھ نہیں آئی، اس لیے محبت پر یقین نہیں ہے۔
یک طرفہ محبت سے متعلق سوال پر اداکارہ نے جواب دیا کہ مجھے محبت پر یقین نہیں، آج تک محبت کا تصور ہی سمجھ نہیں آیا۔
صبا حمید کے مطابق عام طور سے 16 سے 25 سال کے درمیان 2 افراد ایک دوسرے سے متاثر ہوتے ہیں تو اسے محبت کا نام دے دیتے ہیں۔