پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی، مولانا فضل الرحمان

Media Network Pakistan

ڈیرہ اسماعیل خان: جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئین کہتا ہے اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا، پارلیمنٹ اسلام کے منافی قانون سازی نہیں کر سکتی۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے آئین کی بنیاد اسلام ہے، آئین کہتا ہے تمام قوانین قرآن و سنت کے تابع ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حق حکمرانی عوام کے منتخب لوگوں کو حاصل ہو گا، الیکشن تو ہو جاتے ہیں لیکن نتائج کوئی اور مرتب کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں