Media Network Pakistan
اسلام آباد: حکومتی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی ملک میں سست انٹرنیٹ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا۔
ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد بھی انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے، ملک کے مختلف شہروں میں متاثرہ انٹرنیٹ سروسز بحال نہ ہو سکیں جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے تاریخ پہ تاریخ دے دی جاتی ہے۔
سست انٹرنیٹ کی وجہ سے ڈیٹا صارفین کو ڈاؤنلوڈنگ، ڈاکومنٹس، وائس نوٹس بھیجنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونے سے آن لائن کاروبار کرنے والے افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں۔
موبائل ڈیٹا سروسز میں خلل سے سوشل میڈیا صارفین کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ملک بھر میں تقریباً تین ماہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہیں۔