پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان

Media Network Pakistan

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 965 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 409 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 86 ہزار 466 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں