امریکی انتخابات : ٹیکساس سمیت 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ

Media Network Pakistan

ٹیکساس : امریکا کے صدارتی اور دیگر انتخابات کیلئے ٹیکساس سمیت امریکا کی مزید 9 ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کا آغاز ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس سمیت ان ریاستوں میں اکثر پولنگ سٹیشنوں پر ووٹرز کی قطاریں ہیں جو قبل از وقت ووٹ ڈال کر اپنے من پسند امیدوار کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔

ٹیکساس کے علاوہ جن دیگر ریاستوں میں آج سے قبل ازوقت ووٹنگ کا آغاز ہوا ہے ان میں فلوریڈا، جنوبی کیرولائنا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیٹیکٹ، ایڈاہو، اور شمالی ڈکوٹا شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں