کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کے لئے سپورٹس افسران محنت کریں،ڈی جی سپورٹس پنجاب

Media Network Pakistan

لاہور(ایم ایں پی)کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کے لئے سپورٹس افسران محنت کریں اور کوشش کریں کہ ڈویژن کی ایک تحصیل میں ایک گیمز کا انعقاد یقینی بنائیں، ڈی جی سپورٹس پنجاب. ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے کہا ہے کہ کھیلتا پنجاب گیمز کو کامیاب بنانے کے لئے سپورٹس افسران محنت کریں اور کوشش کریں کہ ڈویژن کی ایک تحصیل میں ایک گیمز کا انعقاد یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے دورہ کے موقع پر فیصل آباد کے ڈویژنل، ڈسٹرکٹ اورتحصیل سپورٹس افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر نے ڈی جی سپورٹس پنجاب پروز اقبال کو فیصل آباد میں موجود سپورٹس سہولیات کے بارے بریفنگ دی ہے اجلاس میں کھیلتا پنجاب گیمز کے انعقاد سےمتعلق امور پر فیصلے کیے گئے ، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پروز اقبال نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتےہوئے کہا ہے تمام سپورٹس افسران اپنے علاقے میں ڈویلپمنٹ سکیموں کی باقاعدگی سے نگرانی کریں اور نوجوانوں کو سپورٹس کی طرف راغب کریں تاکہ ہمارے گراؤنڈ آباد ہوں اور ہسپتال ویران ہوں ، ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے مزید کہا کہ سپورٹس کا فروغ ہمارا مشن ہے محکمہ سپورٹس کا ہر فرد محنت اورلگن سے اس مشن میں اپنا کردار ادا کرے، ڈی جی سپورٹس پنجاب نے فیصل آباد ڈویژن کے تمام افسران کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں