مولانا کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہوا تو بھی نمبرز پورے ہیں، خواجہ آصف

Media Network Pakistan

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہوا تو بھی نمبرز پورے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم اگر مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اتفاق رائے نہ ہوا تو بھی ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی لچک دکھائی گئی یا ان کی جانب سے کوئی جواب آیا؟، جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ اس کا جواب میرے لیے قبل از وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں