شاہد نذیر نے لاہور چیمبر کے نائب صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

Media Network Pakistan

لاہور،(ایم این پی) کاروباری برادری کی ممتاز شخصیت اور لاہور چیمبر کے نومنتخب ایگزیکٹو کمیٹی رکن شاہد نذیر نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر کے عہدے کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی باقاعدہ طور پر جمع کرا دیے ہیں۔ شاہد نذیر کاروباری شعبہ میں طویل تجربہ کے حامل ہیں اور تجارتی و معاشی امور پر خصوصی تجربہ کے حامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے شاہد نذیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا لاہور چیمبر کے نائب صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی جمع کرانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں