Media Network Pakistan
جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی۔
ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچز میں جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے، سدرہ امین 37 منیبہ علی 33 اور کپتان فاطمہ ثنا 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
افریقی ٹیم نے ہدف محض 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پروٹیز کی جانب سے کپتان وولوارٹ 45 ، اینیکے بوش 46 اور ڈرکسن 44 ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔
قبل ازیں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے میچ میں شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ہوم گراؤنڈ گرین شرٹس نے مہمان ٹیم کو ہرایا تھا۔