Media Network Pakistan
لاہور( ایم این پی) ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے،
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت،
شہریوں کے مسائل کے ازالے،ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جارہی ہے،
میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کارروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کر رہے ہیں،
کھلی کچہری میں آنے والے شہری قابلِ عزت ہیں،
کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ لیا جاتا ہے،
شہریوں سے بھی ان کے مسائل، شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لے رہے ہیں،
کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نا ہے، ڈی آئی جی آپریشنز