Media Network Pakistan
لاہور( ایم این پی) ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کا نوٹس، لڑکی رحیم یار خان سے بازیاب۔ ملزم گرفتار
گرفتار ملزم محمد طارق 16سالہ لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر ساتھ لے گیا تھا،
لڑکی جاتے ہوئے گھر سے 8لاکھ روپے ساتھ لے گئی تھی جو ملزم نے ہتھیا لیے اور فرار ہو گیا،
لڑکی کو رحیم یارخان سے بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ملزم طارق کو گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی گئی،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے لڑکی اور ریکور ہونیوالی رقم والدین کے سپرد کر دی۔
ملزم کو انچارج SSOIU اقبال ٹاؤن صفدر علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا اور لڑکی کو بازیاب کروایا،
ملزم محمد طارق کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔
مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی، ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری