لاہور (مستنصر خان ) سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میںسول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاءاینڈ آرڈراور پبلک سروس ڈیلیوری سمیت مختلف پیشہ ورانہ امور زیر غور رہے۔
سی سی پی او لاہورنے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اوربچوں سے متعلقہ جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں سے متعلقہ جرائم کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے کہا کہ قتل سمیت سنگین جرائم کے زیرتفتیش مقدمات جلد یکسو کئے جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس اور بجلی چوری کے چالان مقدمات بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو کی کمرشل بجلی چوروں کے خلاف مہم میںمعاونت کر کے بجلی چوروں کو سزا دلوائی جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی سی پی اولاہور نے کہا کہ بیرون ملک مفرور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے کلوزکوارڈینیشن رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کے تعاون سے اشتہاری مجرمان کو گرفتارکرکے عدالت سے قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔بلال صدیق کمیانہ نے پولیس سافٹ وئیرز سمارٹ آئی اورہوٹل آئی سمیت جدیدٹیکنالوجی کو بروئے کار لا تے ہوئے مطلوب مجرمان کی گرفتاری یقینی بنانے اور رابری، سنیچنگ اور پراپرٹی کرائم میں ملوث گینگز کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے ایک بار پھر بچوں، خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی(انوسٹی گیشن)ذیشان اصغر، ڈی آئی جی (آپریشنز) محمد فیصل کامران، ایس ایس پی (ایڈمن)عاطف نذیر،ایس ایس پی (انوسٹی گیشن)انوش مسعود چوہدری، ایس ایس پی(آپریشنز)تصور اقبال، سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کے ایس پیز، اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز(انوسٹی گیشن)نے اجلاس میں شرکت کی۔
سی سی پی اولاہور کی زیر صدارت سول لائنز اور سٹی ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق اہم اجلاس
Media Network Pakistan