آئی جی جیل خانہ جات کیجانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں چیکس تقسیم

Media Network Pakistan

لاہور(مستنصر خاں)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کی جانب سے ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں 79 لاکھ ، 37 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم. پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے 1431 ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین میں شادی گرانٹ ، فوتیدگی گرانٹ اور بچوں کی تعلیم کیلئے سکالرشپ کی مد میں 09 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چیک تقسیم کئے جا چکے ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب ، پنجاب پریزنز فاؤنڈیشن کے ذریعے حاضر سروس ملازمین کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے بھی شب و روز کوشاں ہے۔
چیک کے حصول پر ریٹائرڈ و حاضر سروس ملازمین کی جانب سے آئی جی جیل خانہ جات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں