لاہور( امجدعلی برکت ) چیف ایگزیکٹو لیسکوانجینئر شاہد حیدرنے کہا ہے کہ لیسکو کے پانچ اضلاع لاہور،شیخوپورہ، ننکانہ،قصوراوراوکاڑہ میںلیسکو صارفین کی کل تعداد65لاکھ،گھریلوصارفین کی تعداد86فیصد، انڈسٹریل1.4فیصد، کمرشل11فیصد ،زرعی ٹیوب ویلز1.1فیصد،سب ڈویږنزکی تعداد202،ایکسیئن آفیسزکی تعداد42،ایس ای آفیسزکی تعداد8،ملازمین کی تعداد18ہزارہے۔لیسکو نے ہیٹ ویوکومدنظررکھتے ہوئے اضافہ سٹاف کا بندوبست کیا۔کنسٹرکشن،جی ایس ای اورسٹریٹ لائٹ سے سٹاف نکال کرسرکل آپریشنز میں تعینات کیاتاکہ رسپانس ٹائم کم سے کم کیاجاسکے اورکسٹمرکی سہولیات کوملحوظ خاطررکھاجا سکے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہیڈآفس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوںنے کہا کہ لیسکوکے پاس ٹرانسفامرزاوران کے متعلقہ آلات ترجیحی بنیادوں پردستیاب ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاسکے۔کمپلینٹ سنٹراور کمپلینٹ فون نمبرز پرسپیشل ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی صارف کواَن اٹنڈنٹ نہ چھوڑا جائے۔چیف انجینئرآپریشنزہروقت سپلائی کی بحالی کے لیے اپنے تمام سٹاف، آفیسرزاورآفیشلزکے ساتھ رابطے میں ہیں۔ایمرجنسی وہیکلزکاخصوصی طورپرانتظام کرکے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران لیسکوکے 2169فیڈرزمیں سے صرف 57فیڈرزپرتکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی سپلائی متاثرہوئی ہے۔گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران صرف 2.6فیصدفیڈرزمختلف اوقات میں تکنیکی وجوہات کی بناپرمتاثرہوئے جنہیں بروقت ٹھیک کردیاگیا۔لیسکو اپنے صارفین کی آسانی کے لیے ہر گھنٹے کے بعد فیڈرز سے متعلق ڈیٹا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکا¶نٹس اپ ڈیٹ کرنے کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر بھی جاری کررہاہے۔خراب ہونیوالے فیڈرزکو14منٹس سے 5گھنٹے کے دوران بحال کردیاگیا۔
لیسکو نے ہیٹ ویوکومدنظررکھتے ہوئے اضافہ سٹاف کا بندوبست کیا ہے. شاہد حیدر
Media Network Pakistan