جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز. ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرائم میٹنگ.میٹنگ میں تمام ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اور تھانوں کے انچارجز سمیت SSOIU انچارجز کی شرکت.کرائم میٹنگ میں پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات بارے تمام ڈویژنز کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا .کارکردگی بہتر نہ بنانے والے افسران سے اظہارِ ناراضی جبکہ انچارجز کو شوکاز نوٹسز جاری.کسی بھی تفتیشی افسر کے پاس ایک ماہ سے پرانا مقدمہ پینڈنگ نہیں ہونا چاہیئے، افسران سنگین نوعیت کے مقدمات کو برق رفتاری سے یکسو کریں اور تفتیش کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں، خواتین سے زیادتی، اغواء اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش بارے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مقدمات میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

اپنا تبصرہ بھیجیں