Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) سونے کے عالمی اور مقامی نرخ میں بڑی کمی آئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 40 ڈالر کی بڑی کمی سے 2185 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4200 روپے کی کمی سے 228200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 3600روپے کی کمی سے 195645روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 20روپے کی کمی سے 2580روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 17.15روپے کی کمی سے 2211.93روپے ہوگئی۔