بے بنیاد وجوہات کی بنا پر ہمارے سینیٹ امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے، بیرسٹر سیف

Media Network Pakistan

پشاور(ایم این پی)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

سینیٹ انتخابات کیلئے پی ٹی آئی رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر ردعمل میں انہوں ںے کہا ہے کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنا افسوس ناک عمل ہے، عام انتخابا ت میں پاکستان تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے، بے بنیاد وجوہات کی بنیاد پر ہمارے سینیٹ کے امیدواران کے کاغذات مسترد کیے گئے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ زلفی بخاری، مراد سعید، اعظم سواتی کو اس ڈر سے باہر کیا جارہا ہے کیوں کہ یہ سینیٹ میں عوام کی نمائندگی حقیقی انداز میں کریں گے، ارباب اختیار، ارباب اقتدار اور فیصلہ سازوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ عوام کو ان کی نمائندگی کے حق سے محروم نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں