امریکی سفیر کی پاکستان آئی ایم ایف معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) امریکی سفیر نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین معاہدے کے لیے حمایت کی یقین دہانی کروادی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں ملک کے ٹیکس انتظام اور سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری سمیت پاکستان کے اصلاحاتی اہداف پورے کرنے کے لیے مزید امریکی تعاون اور حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے موجودہ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کو مکمل کرنے کے لیے امریکی حکومت کی حمایت کا یقین دلایا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں امریکا پاکستان اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں