گٹر کی صفائی کے دوران زہریلی گیس سے 2 سیورمین جاں بحق

Media Network Pakistan

ایم این پی:فیصل آباد میں گٹر کیا صفائی کے دوران زہریلی گیس خارج ہونے سے 2 سیور مین جاں بحق ہوگئے۔

واسا کے دو سیور مین ڈائیووروڈ پر مین ہول کی صفائی کے دوران زہریلی گیس کے باعث دم توڑ گئے۔ پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی نہ کرنے پر جاں بحق ہونے والے دونوں سیورمین کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کروادیں اور کارروائی شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں گٹر کی صفائی کے دوران سیورمینوں کی اموات کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سیورمینوں کا دوران ڈیوٹی المناک حادثے کا شکار ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔۔ وزیراعلیٰ نے کمشنر فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں