آرمی چیف سے بحرینی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Media Network Pakistan

راولپنڈی (ایم این پی) کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے روایتی مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کے دوران بحرین کے ساتھ فوجی تعلقات کو بڑھانے کے لئے پاکستان کا عزم بھی دہرایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں