لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔

لاہور کے علاقے لٹن روڈ پر مکان کی چھت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو بچیاں اور ایک بچہ جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس اور امدادی ادارے پہنچ گئے، دو لاشوں کو میو جبکہ ایک لاش کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں گیارہ سالہ کائنات ، 9 سالہ بسمہ اور کم سن محمد حسنین شامل ہیں۔
ڈی سی لاہور نے عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا، اسسٹنٹ کمشنر موقع پر روانہ ہوگئے اور ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ اسکول سے واپس آنے والے بچوں کو کمرے میں چھوڑ کر ماں کھانا لینے گئی، بچے کمرے میں تھے، ٹی آر گارڈر سے بنی عمارت کی چھت گر گئی، ملبہ ہٹا کر تینوں بچوں کی لاشیں نکالی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں