خواتین کے عالمی دن پر ہاکی میلے کا انقعاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے زیر اہمتام نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی میلہ سجا۔ میچ کے مہمان خصوصی المارہ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن صوفیہ ورائچ تھیں۔ پاکستان میں ہالینڈ کی قونصل جنرل اسما حمید، خاتون صحافی ارم غنی نے بھی خصوصی شرکت کرکے تقریب کو یادگار بنایا۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی ٹرف ٹو پر شہر بانو نقوی،ارم غنی،صوفیہ وڑائچ اور اسما حامد الیون کے درمیان دوستانہ میچز کھیلے گئے۔ خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے چیئرمین خواجہ جنید کی دعوت پر پنجاب پولیس کی خواتین اہلکاروں کو بھی ایونٹ پر خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھاچیئرپرسن المارا فاؤنڈیشن صوفیہ ورائچ، اسما حامد، ارم غنی، انٹرنیشنل ہاکی پلیرز سونیا خان اور رضیا ملک نے خصوصی طور پر تیار کردہ ویمن ڈے کیک بھی کاٹا۔ فوزیہ وڑائچ نے اس موقع پر کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد ہمارے معاشرے میں موجود صنفی اور نسلی اجرت میں فرق، تولیدی حقوق اور خواتین پر تشدد جیسے مسائل کی طرف توجہ دلانا اور لوگوں میں یہ اس کی آگاہی پیدا کرنا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے،ہمارے معاشرے میں خواتین کی زندگی کے تمام شعبہ جات میں حوصلہ افزائی کرنی چاہئے جنہوں نے معاشرے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔
اسما حمید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا کردار ہمارے معاشرے میں بہت اہم ہے اسلام نے خواتین کو مساوی حقوق دیئے ہیں، خواتین ہاکی پلئرز میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور آنے والے وقتوں میں وومن ہاکی کھلاڑیوں کو ہالینڈ کے کلبز کے ساتھ میچز کھیلنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی محبوب للہ نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری خواتین سپورٹس میں ہمارے ملک کی نمائندگی کرتی ہیں خواتین کا کردار پرامن اور مثبت معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتا ہے ہمیں خواتین کے حقوق کا زیادہ خیال رکھنا چائیے۔
اولمپیئن خواجہ جنید اور ایچ ای سی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید علی میمن، ہم کھیلوں اور تعلیم کے شعبوں میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت کرنے کے اپنے عزم میں متحد ہیں۔ ہم ایک یکساں کھیل کا میدان بنانے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جہاں تمام افراد کو، قطع نظر جنس کے، کامیابی کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔کھیلوں کے دائرے میں، ہم نے خواتین کھلاڑیوں کی نمایاں کامیابیوں، رکاوٹوں کو توڑنے اور دقیانوسی تصورات کو توڑتے ہوئے دیکھا ہے۔ ہم ان کی لچک، عزم اور ان کے ہنر کے لیے اٹل لگن کو سراہتے ہیں۔ تاہم، ہم تسلیم کرتے ہیں کہ تمام سطحوں پر کھیلوں میں صنفی مساوات کو یقینی بنانے کے لیے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے۔ ہم دنیا بھر کے اسٹیک ہولڈرز سے ان اقدامات کی حمایت کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جو شمولیت کو فروغ دیتے ہیں اور خواتین اور لڑکیوں کو کھیلوں میں سبقت حاصل کرنے کے مساوی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں