نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے عہدے کا حلف اٹھالیا

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے ایوان صدر میں عہدے کا حلف لیا۔

آج ایوان صدر میں نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سبک دوش ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، دیگر سروسز چیفس، تین صوبوں کے وزرائے اعلیٰ ، سیاسی جماعتوں کے رہنما، نواز شریف، مریم نواز، آصف علی زرداری، بلاول بھٹو، اعلیٰ بیوروکریٹس، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، یواے ای اور پورپی سفیروں اور خلیجی ممالک سمیت 70 سے زائد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شرکت نہیں کی۔

تقریب میں سینیٹرز سمیت بڑی تعداد میں اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ تقریب میں سیٹنگ اریجنمٹ سے زیادہ افراد مدعو تھے۔ ہال مہمانوں سے کھچا کھچ بھرا ہو ا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں