یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان کے زیرِ انتظام پنجاب کی تمام جیلوں کے اندر سمارٹ یوٹیلٹی سٹور قائم کئے جا رہے ہیں

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی) کیمپ جیک لاہور ان سمارٹ سٹورز پر چائے ، کولڈ ڈرنکس ، بیکری آئٹمز ، صابن ، ٹوتھ برش ، ٹوتھ پیسٹ سمیت اسیران کی ضرورت کی تمام معیاری اشیاء یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے منظور شدہ ریٹس پر دستیاب ہونگی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے جو ریٹس باہر ہونگے ، وہی جیل میں بھی لاگو ہونگے۔پنجاب کی جیلوں میں اشیائے ضرورت کی کم نرخوں پر فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن پاکستان کے زیرِ انتظام پنجاب کی تمام جیلوں کے اندر سمارٹ یوٹیلٹی سٹور قائم کئے جا رہے ہیں۔ کیمپ جیل لاہور میں باضابطہ طور پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت سمارٹ سٹور کو فعال کر دیا گیا ہے ، جس کے قیام پر اسیران کا ردعمل نہایت حوصلہ افزا ہے۔آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تحت سمارٹ سٹور کے قیام کیلئے پنجاب کی تمام جیلوں میں کام تیزی سے جاری ہے۔ رمضان المبارک میں پنجاب کی تمام جیلوں میں سمارٹ سٹور قائم کر دیئے جائیں گے تاکہ گھروں سے سامان منگوانے کی بجائے اسیران کو اشیاء ضرورت کی فراہمی جیل سے ہی ممکن بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں