آرمی چیف کا بلاول سے مصافحہ، مسکراہٹوں کا تبادلہ

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ملک کے 24ویں وزیراعظم شہباز شریف کی حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں نگراں وزیراعظم، چئیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، ن لیگ قائد نواز شریف، آصف زرداری، چاروں گورنرز، چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔

آرمی چیف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور ان کی آمد پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ آرمی چیف نے بلاول بھٹو زرداری سے مصحافہ کیا اور دونوں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ آرمی چیف نے ایک ہاتھ سے بلاول کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور دوسرے ہاتھ میں ’کمانڈ اسٹک‘ پکڑی ہوئی تھی۔
اس موقع پر صدر کے عہدے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار آصف علی زرداری بھی پس منظر میں مسکراتے نظر آئے۔ تقریب میں بلاول نے مریم نواز سے بھی ان کی خیریت دریافت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں