Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جن عہدوں کیلیے پی پی اور ن لیگ میں کوئی بات طے نہیں ہوئی وہاں ایم کیو ایم کو موقع ملے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری پر اعتراض کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کسی ایک شخص سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن عہدوں کیلیے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوئی بات طے نہیں ہوئی، مجھے امید ہے کہ وہاں ایم کیوایم کو موقع ملے گا۔