Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد کو پنجاب اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کی۔
بہاولپور سے صوبائی نشست جیتنے والے ظہیر چناں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی ہوں گے۔
دوسری جانب، پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔
پارٹی قائد محمد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشارت سے فیصلہ کیا۔ مریم اورنگزیب صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کی معاونت کریں گی۔
مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی اور وفاق میں دو دفعہ وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہ چکی ہیں۔