Media Network Pakistan
راولپنڈی(ایم این پی) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید کی سزا ہونے کے بعد اڈیالہ جیل پہنچ کر خود گرفتاری دے دی۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی میں سزا کا فیصلہ سنایا۔
فیصلہ آنے کے بعد بشری بی بی اپنی گاڑی میں بیٹھ کر گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچیں تو نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں موجود تھی جس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کو جیل میں الگ الگ سیلز میں رکھا جائے گا۔