لاہور (ایم این پی) انسانی حقوق کا نفاذ دنیا بھر میں امن و استحکام کی ضمانت دے سکتا ہے۔ عالمی رہنما فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور نسل کشی کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ظفر محمود چوہدری، پروفیسر ظفر اقبال سندھو اور سبین حسین ملک نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔مشعال ملک نے وزارت انسانی حقوق کی جانب سے شروع کیے گئے مذکورہ منصوبے پر روشنی ڈالی جبکہ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایل سی سی آئی کی کوششوں سے لے کر خطے میں نہیں بلکہ دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے انسانی حقوق کی ضرورت تک کے معاملات پر خیالات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے 100 پلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا ایک جامع چارٹر ہے جس میں کپیسٹی بلڈنگ، صنفی مساوات، اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت، تربیتی پروگرام، اسکالرشپ وغیرہ شامل ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے کہا کہ انسانی حقوق انصاف، آزادی اور امن کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں نسل کشی کی شدید مذمت کرتا ہے۔خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کاروباریوں کی بھرپور شرکت کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ورکنگ وومن کو کو بیک وقت اپنے گھر، بچوں اور کاروبار کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے جو کہ بالکل آسان نہیں ہے۔کاشف انور نے کہا کہ جب خواتین کو بہتر پہچان ملے گی تو وہ ہر کردار کو بڑی ذمہ داری سے ادا کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ایل سی سی آئی میں 2000 سے زائد خواتین ممبران ہیں اور ان کی تعداد میں ہر سال نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بات بھی قابل ستائش ہے کہ ہماری خواتین ایگزیکٹو کمیٹی ممبران خاص طور پر ان کی رہنمائی اور تعاون کے لیے سرگرم ہیں۔لاہور چیمبر کے صدر نے بتایا کہ لاہور چیمبر نے حال ہی میں ایوان صدر میں خواتین کی بہترین کارکردگی کا اعتراف کرنے کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔کاشف انور نے کہا کہ ایل سی سی آئی نے لاہور چیمبر میں خواتین کی کاروباری برادری کے لیے ویمن ایمپاورمنٹ لاو ¿نج قائم کیا ہے جبکہ لاہور چیمبر میں ویمن انٹرپرینیورز ڈسپلے کارنر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں خاص طور پر کاٹیج انڈسٹری اور ایس ایم ای سیکٹر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کو مارکیٹنگ کے لیے ڈسپلے کیا جاتا ہے۔
انسانی حقوق کا نفاذ، خواتین کو بااختیار بناناوقت کی اہم ضرورت ہے: کاشف انور
Media Network Pakistan