Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا اڈیالہ جیل راولپنڈی کا چھ گھنٹے کا تفصیلی دورہ.جیل کی سیکورٹی، جیل کے اندر جاری ٹرائل کے حوالے سے عدالت کی سیکورٹی اور انتظامات کو چیک کیا۔ قیدیوں کیلئے کئے گئے فلاحی اقدامات کا جائزہ بھی لیا۔جیل میں بند سیاسی لیڈروں عمران خان، چوہدری پرویز الٰہی ، شیخ رشید احمد ، شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے وارڈز کا معائنہ اور ملاقات کی، فراہم کی گئی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ عمران خان اور دیگر سیاسی لیڈروں نے جیل میں قانون کے مطابق فراہم کردہ سہولیات اور جیل افسران اور ملازمین کے رویے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آئی جی جیل خانہ جات کے دورے کے دوران کسی سیاسی لیڈر نے جیل کے افسران اور ملازمین کے تعاون ، طبی سہولیات کی فراہمی اور رویے کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی شکائت نہیں کی۔