لاہور(ایم این پی)مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقعہ سکولز و کالجز کےلئے ٹریفک اسکاؤٹس پرواگرام کا آغاز.سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے حکم پر مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقعہ سکولز و کالجز کےلئے ٹریفک اسکاؤٹس پرواگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، ابتدائی مرحلہ میں سکول گارڈز اور ہیلپرز کو بنیادی ٹریفک. قوانین بارے آگاہی دی گئی، لاہور ٹریفک پولیس کے سرکل افسران کی طرف 100 سے زائد اسکولز انتظامیہ سے ملاقات کیں گئیں جبکہ گارڈز اور ہیلپرز میں ٹریفک وائیلنٹرز کے بیجز اور سلیشز تقسیم کئے گئے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا تھا کہ “ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام” کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا،یکم فروری سے طلبہ و طالبات کو ٹریفک اسکاؤٹس پروگرام کےتحت شامل کیا جائے گا، ٹریفک اسکاؤٹس اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی دیں گیں، عمارہ اطہر کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک اسکاؤٹس کی تعیناتی منظم ٹریفک سسٹم میں مزیدبہتری آئیگی،ٹریفک اسکاؤٹس طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد اور امتحان میں اضافی نمبرز دئیے جائیں گیں،طلبہ و طالبات میں ٹریفک شعور کی اجاگر کرنے سے قانون پسند معاشرے کی بنیاد مستحکم ہوگی، ٹریفک مسائل کے خاتمے اور منظم ٹریفک کیلئے عوامی حلقوں کا تعاون بے حد ضروری ہے،ٹریفک اسکاؤٹس رضاکارانہ طور پر سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت ٹریفک وارڈنز کی مدد کریں گے،ٹریفک اسکاؤٹس طلبہ کو سڑک پار کروانے اور سکول کے باہر رانگ اور ڈبل پارکنگ ختم کروانے میں مدد کریں گے،
مصروف اور اہم شاہراہوں پر واقعہ سکولز و کالجز کےلئے ٹریفک اسکاؤٹس پرواگرام کا آغاز
Media Network Pakistan