ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ کا انعقاد

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت تبدیلی تفتیش بورڈ.تبدیلی تفتیش بورڈ میں قتل، اقدام قتل، اغواء، زیادتی،چوری اور دھوکہ دہی کے 25 مقدمات زیر بحث آئے.تبدیلی تفتیش بورڈ میں تفتیشی افسران اور فریقین نے اپنے اپنے موقف سے افسران کو آگاہ کیا.مدعی تحسین عارف اور شفیق قتل، عبدالرحیم اور شہزاد مسیح اقدام قتل کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،مدعیہ دعا زہرہ، ریاض، اور اسامہ چوری، رمضان اغواء جبکہ رضوان بشیر زیادتی کے مقدمات کی تفتیش تبدیلی کے لیے پیش ہوئے،بورڈ میں افسران نے دونوں فریقین کو سننے کے بعد تبدیلی تفتیش سے متعلق موقع پر احکامات جاری کیے.مقدمات کی ناقص تفتیش پر متعدد تھانوں کے تفتیشی افسران کو معطلی سمیت دیگر سزائیں دیں گئی،. تفتیش میرٹ پر نہ کرنے والے افسران سزا کے مستحق ہیں، غفلت اور کوتاہی کے مرتکب افسران کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

اپنا تبصرہ بھیجیں