ن لیگی قیادت ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو راضی کرنے میں کامیاب

Media Network Pakistan

فیصل آباد: فیصل آباد میں ن لیگی قیادت ٹکٹ نہ ملنے والے امیدواروں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی، پی پی 114 سے سابق ایم پی اے شیخ اعجاز اور شفیق گجر کی صدر ن لیگ شہباز شریف سے ملاقات ہوگی۔ شہباز شریف نے دونوں سابق ایم پی ایز کو ن لیگ کے امیدوار شیخ یوسف کی ہمایت کرنے کا کہا ۔ دونوں امیدواروں شہباز شریف کی درخواست پر الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔
سابق ایم پی اے خواجہ اسلام سے رانا ثنا اللہ کی بھی ملاقات ہوئی، ملاقات کے بعد خوابہ اسلام دو قومی اور تین صوبائِی اسمبلی کے حلقوں سے الیکشن سے دستبردار ہو گئے۔جبکہ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ فیصل آباد میں مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے زیراہتمام ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018ء سے قبل ملک میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن تھا مگر بدقسمتی سے ایک ایسے نااہل شخص کو مسلط کردیا گیا جس نے حکومت میں آتے ہی اپنی ساری توانائیاں اپوزیشن کو تختہ مشق بنانے میں صرف کردیں جس کے نتیجے میں ملک معاشی اور اخلاقی طور پر بحرانوں کا شکار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں