Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)اے ایس پی شاہدرہ سید احسان شاہ کی شاہدرہ میں پریس کانفرنس .2 ماہ کے بچے محمد عیسی کو اغواء کرنے والے ملزمان گرفتار.ملزمہ کوثر مدعی مقدمہ سے بچے کو کھلانے کے بہانے گھر لے گئی.والدہ نے بیٹے کی تلاش کے لیے گھر چیک کیا تو ہمسائی کے گھر کو تالے لگے ہوئے تھے.ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے واقعہ کا نوٹس لیتے اپنی نگرانی میں فوری ٹیمیں تشکیل دی.شاہدرہ پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کر کے مغوی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی .ایس ایچ او شاہدرہ نے ٹیم کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کیا.واقعہ میں ملوث ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 12 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا,.واقعہ میں ملوث ملزمان کوثر بی بی, نسرین بی بی, سہیل اشرف, سلمان اور عادل گرفتار تفتش جاری ہے۔