Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)ایس پی صدر سدرہ خان کی زیرصدارت دفتر ایس پی صدر میں پریس کانفرنس.ستوکتلہ پولیس کی بڑی کاروائی، انسانی گردے فروخت کرنے والےگینگ کے 03 ملزمان گرفتار،ملزمان میں رضا مسیح ،لیاقت اور ذوالفقار شامل ہیں،ملزمان دور دراز دیہات میں موجود غریب اور نادار لوگوں کو پیسوں کا لالچ دے کر گردہ لیتے تھے،ملزمان لوگوں کو ڈاکٹر عادل نامی شخص کے حوالے کرتے اور ڈاکٹر عادل انہیں اسلام آباد لے جاتا،ڈاکٹر عادل گردے نکال کر رضا مسیح کو رقم کی ادائیگی کرتا تھا، جو رضا مسیح اپنا کمشن رکھ کر پیسے دیتا تھا،ملزمان ایک گردے کے عوض متاثرہ شخص کو 2 لاکھ دیتے تھے، متاثرہ اشخاص اکرم کو گردے نکال کر رقم کی ادائیگی نہ کی گئں.جس پر متاثرہ شخص نے پولیس سے رابطہ کیا جس پرملزمان کو گرفتار کیا گیا