Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی)لاہور سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کی گارڈنے شہید کانسٹیبل اصغرعلی کی برسی کے موقع پرشہید کی قبر پر حاضری دی۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراج ِتحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔شہدائے پولیس ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ شہید کانسٹیبل اصغر علی کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہدائے پولیس اوران کی بے مثال قربانیاں ہماراقیمتی اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہداء کے اہل ِ خانہ کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہو پولیس ہر خوشی اور غم کے موقع پر شہداء کی فیملیز کے ساتھ کھڑی ہے۔